منگھوپیرمیں طالبان کمانڈرشیرخان محسود فائرنگ سے ہلاک

پولیس مقابلے میں ماراگیا،ایس ایس پی ویسٹ،رقم کے تنازع پرولی الرحمن گروپ نے قتل کیا،ذرائع

پولیس مقابلے میں ماراگیا،ایس ایس پی ویسٹ،رقم کے تنازع پرولی الرحمن گروپ نے قتل کیا،ذرائع

منگھو پیر میں نامعلوم افراد کی ہائی روف پر فائرنگ سے تحریک طالبان پاکستان حکیم اﷲ محسود گروپ کراچی کا کمانڈر شیر خان محسود ہلاک ہوگیا ، ملزم کو ولی الرحمٰن گروپ کے کمانڈرنے رقم کے تنازع پر قتل کیا ہے ، ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

، ملزم کی گاڑی سے دستی بم ، کلاشنکوف ، وگ اور سیکڑوں گولیاں ملی ہیں ، ہلاک ہونے والا کمانڈر بم دھماکوں ، بینک ڈکیتیوں ، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے کنواری کالونی میں نامعلوم ملزمان کی سوزوکی ہائی روف نمبرCS-5503 پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے کی شناخت پولیس نے شیر خان محسود کے نام سے کی، مقتول منگھو پیر کنواری کالونی کا رہائشی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان حکیم اﷲ محسود گروپ کراچی کا کمانڈر تھا۔




مقتول کراچی کا اسامہ بن لادن کہلاتا تھا ، مقتول کے گروپ میں 50 سے زائد افراد شامل ہیں ، مقتول بم دھماکوں ، پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کے قتل ، بینک ڈکیتیوں ، فیکٹریوں اور تاجروں سے بھتہ ، اغوا برائے تاوان اور زمینوں پر قبضہ کر کے انھیں فروخت کرنے کے الزام میں کراچی پولیس کو مطلوب تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ شیر خان محسود کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان ولی الرحمٰن گروپ کراچی کے کمانڈر خان زمان محسود سے رقم کا تنازع چل رہا تھا ، متعدد بار دونوں گروپوں میں مورچہ بند فائرنگ بھی ہوچکی ہے ،گزشتہ روز خان زمان محسود نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھات لگا کر شیر خان محسود کی ہائی روف پر فائرنگ کی جس سے وہ مارا گیا ۔

Recommended Stories

Load Next Story