پشاوراے این پی کی رہنمانجمہ قتلزخمی اے ایس آئی جاں بحق

نجمہ حنیف کوگھرمیں گھس کرسرپرگولی ماری گئی،اسفندیار اورفاروق ستارکی مذمت

نجمہ حنیف کوگھرمیں گھس کرسرپرگولی ماری گئی،اسفندیار اورفاروق ستارکی مذمت. فوٹو: فائل

اے این پی کی رہنمانجمہ حنیف کوپشاورمیں قتل کردیاگیاہے جبکہ صوابی میں موبائل وین پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے زخمی اسسٹنٹ سب انسپکٹرمعراج الحق بھی دم توڑگیا۔

پشاورکے علاقے حیات آبادمیںمسلح افرادنے اے این پی کی رہنمانجمہ حنیف کو گھرمیں گھس کر سرمیں گولی ماری ،ایکسپریس نیوزکے مطابق نجمہ حنیف خواتین کی مخصوص نشست سے اے این پی کی امیدوارتھیں،انکے شوہرحنیف جدون 2011 میں عیدکے روزبم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔




اے این پی کے سر براہ اسفند یار ولی نے نجمہ حنیف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملزموںکی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستار نے بھی نجمہ حنیف کے قتل کی مذمت کی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story