القاعدہ کے حملے کا خطرہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ
خواتین خود کش حملہ آوروں کی اطلاع پر سخت چیکنگ‘ سکینر پر لمبی قطاریں لگ گئیں
خواتین خود کش حملہ آوروں کی اطلاع پر سخت چیکنگ‘ سکینر پر لمبی قطاریں لگ گئیں. فوٹو وکی پیڈیا
القاعدہ کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائیوں کے خطرے کے پیش نظر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
برطانوی میڈیا نے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ القاعدہ لندن سے اڑنے والی پروازوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جن میں خودکش حملہ آور خواتین بھی ہو سکتی ہیں۔ اطلاع کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ کو خواتین مسافروں پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دے دیا گیا' ہر مسافر کو اسکینر پر چیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
حکام کے مطابق القاعدہ کے ابراہیم العسیری نے ایئرپورٹ اسکینر کو دھوکا دینے کیلیے بم تیار کر لیا ہے جو ممکنہ طور پر جسم کے مختلف حصوں میں پوشیدہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق موجودہ ٹیکنالوجی سے اس قسم کے دھماکا خیز مواد کا پتا چلانا مشکل ہے۔