پاکستان چین کوایران گیس منصوبے میں شامل کرنے میں مصروف
چین کے پاک ایران معاہدے میں شامل ہونے پر روٹ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
جرمنی میں قائم ایک کنسلٹنسی فرم ای ایل ایف پائپ لائن کے مجوزہ روٹ کے بارے میں سروے کرنے میں مصروف ہے.فوٹو: فائل
پاکستانی حکام چین کو ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں شامل ہونے پر آمادہ کرنے میں مصروف ہے۔
ایک ایرانی خبررساں ادارے نے پاکستانی حکام کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہاکہ اسلام آباد حکومت نے چین کے ساتھ اس سلسلے میں معاہدے کا مسودہ بھی تیار کرلیا ہے جنہوں نے موضوع کی نزاکت کی وجہ سے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ جرمنی میں قائم ایک کنسلٹنسی فرم ای ایل ایف پائپ لائن کے مجوزہ روٹ کے بارے میں سروے کرنے میں مصروف ہے اور جلد اپنا کام مکمل کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس فرم نے تصدیق کی ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کو چین تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے اس بات پر آمادگی ظاہر کردی کہ اگر چین نے اس منصوبے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو گیس پائپ لائن کے مجوزہ روٹ کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔