امیتابھ اور جیا بچن کی بلاک بسٹر فلم ’’زنجیر‘‘ کا ریمیک تیار

’’زنجیر ‘‘کے ریمیک کے ٹریلر کے بعد فلم کے ایک اور گانے لمحہ تیرا میرا کی وڈیو جاری

فلم 6 ستمبر کو بیک وقت ہندی، تامل، تیلگو اور ملیالم زبان میں ریلیز کی جائیگی۔ فوٹو: فائل

امیتابھ اور جیا بچن کی1973کی بلاک بسٹر فلم زنجیر کا ریمیک تیار ہے جس میں بالی ووڈ میں پریانکا چوپڑا اورٹولی ووڈ اداکار رام چرن کی نئی جوڑی متعارف کروائی جارہی ہے۔

''زنجیر ''کے ریمیک کے ٹریلر کے بعد فلم کے ایک اور گانے لمحہ تیرا میرا کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ہدایتکار اپوروا لاکھیا کی اس ایکشن فلم زنجیر میں سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور رام چرن کیساتھ پرکاش راج ،سنجے دت،ماہی گل اور اتل کلکرنی اہم کردار کررہے ہیں جب کہ اصل فلم کے ہیرو امیتابھ بچن بحیثیت مہمان اداکار جلوہ گر ہونگے۔




سنجیو لامبا، مہیش راما ناتھن اور پونیت سمیت پرکاش مہرا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا میوزک آنند راج آنند،میت بروس انجان اور چیرانتن بھٹ نے ترتیب دیا ہے۔75کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم ریلائنس اینٹرٹینمنٹ کے تحت6ستمبر کوبیک وقت ہندی،تامل،تیلگو اور ملیالم زبان میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Load Next Story