ادیتی راؤ حیدری کی نئی فلم ’’باس‘‘ مکمل تشہیری مہم شروع

35 کروڑ روپے سے بننے والی ہدایت کار انتھونی ڈی سوزا کی اس فلم میں اکشے کمار، شیو پنڈت ،متھن چکرورتی...

سین کی ڈیمانڈ کے تحت ہی کردار نبھانے کی کوشش کرتی ہوں،یکسانیت نہیں چاہتی،آنیوالی فلموں میں مختلف کردار نبھائوں گی ،بالی ووڈ اداکارہ کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ ادیتی رائو حیدری کی نئی فلم ''باس ''کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

قبل ازیں فلم کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی ۔فلم کی تکمیل پر اب اس کی ریلیز کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ہدایت کار انتھونی ڈی سوزا نے فلم کے لیے سوناکشی سنہا اور پربھو دیوا پر آئٹم سانگ بھی عکسبند کرلیا ہے ۔فلم میںاکشے کمارشیو پنڈت اور ادیتی رائو حیدری اہم کردار نبھارہے ہیں ۔فلم کے کو پروڈیوسر خود اکشے کمار ہیں ۔35کروڑ کی لاگت سے تیار اس فلم میں ادیتی اور اکشے کیساتھ شیو پنڈت ،متھن چکرورتی ،ڈینی ،جانی لیور ،رونیت رائے بھی جلوہ گرہونگے ۔بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ادیتی رائو حیدری کی اس فلم کو قبل ازیں 27اگست کے دن سینماگھروں کی زینت بنانے کا پلان بنایا گیا تھا تاہم بعد ازاں اب اس میں تبدیلی کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ۔اب فلم ''باس''16اکتوبر کو ریلیز کی جارہی ہے ۔جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ادھر بالی ووڈ اداکارہ ادیتی رائو حیدری کا کہنا ہے کہ نئی فلم کی کہانی اچھی ہے کی ہے ،اب یہ فلم مکمل ہوچکی ہے۔شائقین کو ضرور پسند آئے گی ۔

اداکارہ ادیتی رائو نے کہاکہ بالی وڈ میں نئے آنیوالوں کے لیے بہت اچھے مواقع میسر ہیں ۔فلم کی کہانی کے تحت ہی خود کو تیار کرتی ہوں جو سین کی ڈیمانڈ ہوتی ہے وہی کرکے دکھانا ہی فنکار کی ذمے داری ہے اور اپنا کام ذمے داری سے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ نئی فلموں میں کام کرنے کے لیے کہانی کو سب سے پہلے دیکھنا ضروری ہوتا ہے پھر اس میں اپنے کردار کو بھی مدنظر رکھنا پڑتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں مختلف کردار نبھارہی ہوں ۔یکسانیت نہیں چاہتی ۔دریں اثناء فلم ''باس ''کے ہدایتکار انتھونی ڈی سوزا نے بتایا ہے کہ اداکارہ ادیتی رائو ہی اس فلم کے لیے موزوں ترین انتخاب تھا ان کی عمدہ پرفارمنس اب فلم کی کامیابی کے لیے بھی کردار اداکرے گی ۔انھوں نے کہا کہ ادیتی رائو حیدری کی اچھی پرفارمنس نے متاثر کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فلم کی تکمیل کے ساتھ ہی اس کی تشہیری مہم کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ۔




یہ فلم رواں سال 16اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ اس فلم کو ملیالم فلم ''پوکری راجہ ''کاریمیک بھی کہا جاسکتا ہے یہ رومانوی میوزیکل فلم ہو گی، اس فلم میں منفرد انداز میں نظر آئوں گی ۔واضح رہے کہ 1979کو حیدرآباد میں پیداہونیوالی اداکارہ و ماڈل ادتی رائو کا شاہی خاندان سے ہے ۔آندھر پردیش کے مہاراجہ اکبر حیدری کی پوتی اور محمد صالح اکبر حیدری کی نواسی ہیں ،ان دونوں حضرات کا سلسلہ نسب رائل خاندان سے جاملتا ہے ۔محمد صالح اکبر بھارتی ریاست آسام کے گورنر بھی رہے ہیں ۔دادا اور نانا ایک ہی باپ کی اولاد ہیں دونوں مہاراجہ جے رامیش ور رائو کی اولاد ہیں ۔حیدر آباد میں اس خاندان کو بڑی عزت و احترام حاصل ہے ۔

اداکارہ ادتی رائو حیدری نے کلاسیکل رقص کی تربیت 6سال کی عمر میں حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کیا ۔اداکارہ کی ایک سابق بیوروکریٹ ستیدیپ مشرا سے شادی بھی ہوئی جس پر بعدازاں تنازع ہوگیا ۔ادتی رائو حیدری نے اداکاری کے شعبے میں 2006میں قدم رکھا ۔ان کی پہلی فلم تامل تھی ۔اس فلم میں ان کے رقص کو بے حد پسند کیا گیا ،جس پر انھیں 3نیشنل فلم ایوارڈ بھی ملے۔2009میں ہندی فلم ''دہلی 6''میں معاون اداکارہ کا خوبی سے کردار نبھایا۔2011 میں ادتی نے فلم ''یہ سالی زندگی ''میں پرفارم کرکے شائقین کے دل جیتے اور اس پر انھیں بہترین پرفارمنس پر اسکرین ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

اسی سال اداکارہ نے فلم ''راک اسٹار ''میں بھی جلوے دکھائے ۔2مارچ 2012کو ریلیز ہونے والی ہدایتکار انو مینن کی فلم ''لندن، پیرس ،نیو یارک'' میں لیڈنگ لیڈی رول کیا۔ اس فلم میں ادتی رائو حیدری نے علی ظفر کے مدمقابل ہیروئن کا کردار نبھایا ۔یہ فلم باکس آفس پر بھی کامیاب رہی اور اس میں ادیتی کی پرفارمنس نے شائقین کو گرویدہ بنالیا ۔ادیتی رائو حیدری کو اس کے بعد تین نئی فلموں میں پرفام کرنے کا موقع ملا۔بالی ووڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ آنیوالی فلموں میں اداکارہ کے کام میں نکھار آنے کی توقع کی جاسکتی ہے ۔گزشتہ فلموں میں عمدہ پرفارمنس سے شائقین کو اچھی فلمیں دینے کی کوشش کی ۔ان کی جدوجہد جاری ہے اور یہی تحریک ان کی کامیابیوں کی دلیل بھی ہے ۔
Load Next Story