3 روز تک شہر کا مطلع صاف اور گرمی بڑھے گی محکمہ موسمیات

ہواؤں کی رفتار میں کمی آگئی،درجہ حرارت 3ڈگری اضافے کے ساتھ 35ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔

ہواؤں کی رفتار میں کمی آگئی،درجہ حرارت 3ڈگری اضافے کے ساتھ 35ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے اگلے 3روز تک شہر کا مطلع صاف رہنے کی پیش گوئی کردی۔


محکمہ موسمیات کے مطابق 2روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 3ڈگری تک اضافے کی توقع ہے،شہر کا مطلع صاف رہنے کی توقع ہے،جس کے دوران دھوپ بھی نکل سکتی ہے اس سے قبل شہر میں مغربی نظام کی وجہ سے مطلع جزوی اور مکمل ابرآلودرہا جب کہ اگلے 3روز کے دوران کے دوران شہر میں 2مختلف سمتوں مغربی اور جنوب مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کو درجہ حرارت 33.5 ڈگری رہا اور ہوا میں نمی کاتناسب 76 اور شام کے وقت 38فیصد رہا۔
Load Next Story