ہجرت کالونی پولیس مقابلے میں 2 ملزم گرفتار کرلیے گئے

ویسٹ زون پولیس نے7 مفرور ملزمان سمیت 29 کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا

علاقہ ڈی ایس پی الطاف حسین کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے. فوٹو: فائل

TOBA TEK SINGH:
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد32 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سول لائنز پولیس نے ہجرت کالونی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں2 ملزمان زبیر ولد خالد خان اور جلال شاہ ولد کریم کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمدکرلی ہے جبکہ ان کا ساتھی فرارہوگیا،سمن آباد پولیس نے موٹر سائیکلیں چرانے والے ملزم حمید ولد گل مراد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے اور نشاندہی پر متعدد موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔




علاقہ ڈی ایس پی الطاف حسین کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے،علاوہ ازیں ویسٹ زون پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور پولیس مقابلوں کے بعد 29 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں7مفرور اور اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے3 کلاشنکوف ، ایک رائفل،7 پستول،2 دستی بم جبکہ چھینی گئی ایک موٹر سائیکل اور ہائی روف بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
Load Next Story