کراچی میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

مہم کے دوران 6ماہ سے5سال تک کے بچوں کووٹامن اے کی بھی اضافی خوراک پلائی جائیگی.

ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز نے بتایا کہ کراچی کے 2 اضلاع کے علاوہ صوبے بھرمیں آج سے مہم شروع کی جارہی ہے. فوٹو: فائل

کراچی سمیت اندرون سندھ میں آج سے سہ روزہ انسداد پولیومہم شروع کی جائیگی جو21اگست تک جاری رہیگی تاہم کراچی میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے ضلع شرقی اورغربی میں مہم 26اگست سے شروع کی جائیگی جبکہ ضلع وسطی اورجنوبی میں آج (پیر) سے مہم شروع ہوگی۔

مہم کے دوران 6ماہ سے5سال تک کے بچوں کووٹامن اے کی بھی اضافی خوراک پلائی جائیگی، سہ روزہ انسداد پولیومہم کے دوران صوبے بھرکے5 سال تک کی عمرکے 85لاکھ بچوں کوپولیووائرس سے بچائوکی حفاظتی خوراک پلائی جائیگی جبکہ 6ماہ سے لیکر 5سال تک کے بچوںکووٹامن اے کی اضافی خوراک بھی پلائی جائیگی۔




ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز نے بتایا کہ کراچی کے 2 اضلاع کے علاوہ صوبے بھرمیں آج سے مہم شروع کی جارہی ہے ضمنی انتخابات کی وجہ سے شرقی اور غربی میں مہم آج کے بجائے26اگست سے شروع کی جائیگی، انھوں نے بتایاکہ پولیومہم کے دوران رضاکاروںکی سیکیورٹی کے لیے ضلعی انتظامیہ کومطلع کردیاگیا ہے،دریں اثنا ای پی آئی کے صوبائی پروگرام مینجر ڈاکٹر مظہر خمیسانی نے بتایاکہ پولیو مہم کے دوران 24ہزار رضاکارحصہ لیںگے اوران رضاکاروںکی ٹیمیں اورایریاانچارجزکی تعیناتیاں کردی گئی ہیں، انھوں نے کہاکہ بچوںکوپولیومہم کے دوران کراچی میں امن وامان کے قیام کی ذمے داری ضلعی انتظامیہ پرہوگی۔
Load Next Story