کھپرو ضمنی انتخابات کیلیے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع
مختلف راستوں کی ناکا بندی، سامان اور مسافر اتار کر گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں
تھانیدار کھپرو نے رشوت کے عوض گاڑیاں چھوڑنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ فوٹو فائل
ضمنی انتخاب سے 4 روز قبل کھپرو، پولیس نے مسافر و مال برادر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔
تھانیدار کھپرو نے رشوت کے عوض گاڑیاں چھوڑنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا، تفصیلات کے مطابق 22 اگست کو ضمنی انتخاب میں پولنگ عملے کے لیے تھانیدار کھپرو جمن کھوسو نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کھپرو کے مختلف خارجی و داخلی راستوں کی ناکا بندی کر کے مسافر و مال بردار گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور گاڑیوں سے مال اور مسافر کو اتار کر گاڑیاں اپنی تحویل میں لینا شروع کردی ہیں جس کی وجہ سے مسافر خواتین ، بچوں اور تاجروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس سلسلے میں ایک ٹرانسپورٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط ہر بتایا کہ تھانیدار نے 5 تا 10 ہزار روپے رشوت لیکر من پسند افراد کی گاڑیاں چھوڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ متعددافراد نے پنی گاڑیاں گیرج میں کھڑی کردی ہیں، مسافر و مال بردار گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ سے شہر میں اشیاء خورونوش کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔