ایشین یوتھ گیمز میڈل کی ایک اور پاکستانی امید ختم
اسرار کا سفر اسکواش کوارٹر فائنل تک محدود، ویٹ لفٹر محب کا 11واں نمبر
اسرار کا سفر اسکواش کوارٹر فائنل تک محدود، ویٹ لفٹر محب کا 11واں نمبر۔ فوٹو: فائل
ایشین یوتھ گیمز میں میڈل حاصل کرنے کی ایک اور پاکستانی امید دم توڑ گئی، اسرار احمد کا سفر اسکواش ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک محدود رہا، انہیں ملائیشین ایان جائو کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا صدمہ برداشت کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق ایشین یوتھ گیمز میں امید ظاہر کی جارہی تھی کہ پاکستان اسکواش میں میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا مگر اسرار احمد کو کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے ایان جائو نے یکطرفہ مقابلے میں شکست سے دوچار کرتے ہوئے شکست دیدی، اس سے قبل فٹبال ٹیم پہلے رائونڈ میں ہی ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ دوسری طرف ویٹ لفٹنگ 56 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستانی محب علی گیارہوں نمبر پر رہے تھے، اسکواش کوارٹر فائنل میں اسرار احمد کو پہلے سیٹ میں 7 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بعدازاں ملائیشین حریف اس قدر حاوی ہوگئے کہ انھوں نے دوسرے سیٹ میں 11-4 اور تیسرے میں 11-5 سے فتح حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی پائی جہاں پر ان کا مقابلہ کمار کریشی سے تھا جنہوں نے فتح سمیٹتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے محمد کمال نے ہانگ کانگ کے ین تسون ہئی کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے زیر کیا۔ کمار کریشی اور محمد کمال گولڈ کیلیے میدان میں اتریں گے۔