ساحلی مقامات پر رش بلو باٹل کے کاٹنے سے سیکڑوں افراد متاثر

ساحلی مقامات پر ریسکیو اہلکاروں نے 6افراد کو ڈوبنے سے بچالیا

اتوار کو موسم خوشگوار ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحل اور تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ فوٹو: ایکسپریس

اتوار کو موسم خوشگوار اور تعطیل کے باعث ساحلی مقامات پر شہریوں کا رش رہا، ہاکس بے پر بلو بوٹل( سمندری کیڑے)کے حملے سے پکنک کے لیے آنے والے سیکڑوں افراد متاثر ہوئے، متاثر ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، سمندری کیڑوں سے متاثر ہونے والوں کو ساحل پر ہی ابتدائی طبی امداد دی جاتی ہے جبکہ زیادہ متاثر ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جاتا ہے، تفصیلات کے مطابق اتوار کو موسم خوشگوار اور تعطیل کے باعث ساحلی مقامات پر شہریوں کا رش رہا۔


کلفٹن، ہاکس بے، کیپ مائونٹ سمیت دیگر ساحلی مقامات پر خواتین ااور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، ہاکس بے کے، نیلم پوائنٹ ، کیپ ماؤنٹ ، مبارک ولیج اور سنہرا پوائنٹ اور دیگر ساحلی مقامات پر بلو بوٹل (سمندری کیڑے) کے حملہ کر کے سیکٹروں افراد کوڈس لیا، سمندری کیڑے سے ڈسنے والوں میں خواتین ، کمسن بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں، ایمرجنسی ریسپانس سینٹر ہاکس بے کے انچارج معراج نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہاکس بے کے ساحل پر پکنک کے لیے آنے والے بلو بوٹل سے ڈسنے والے200 سے زائد افراد کو ان کی ٹیم نے مفت طبی امداد دی۔

انھوں نے بتایا کہ بلو بوٹل کے ڈسنے سے کسی قسم کا زہر نہیں پھیلتا ، وہ جس مقام پر اپنا ڈنک مارتا ہو وہ جگہ سرخ ہو جاتی ہے اور سوجن آجاتی جسے اینٹی سیپٹک محلول سے صاف کر کے دوا لگا دی جاتی ہے جس سے کچھ دیر میں جلن اور سوجن ختم ہو جاتی ہے ، زیادہ متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کر دیا جائے گا جسے انجکشن دیا جاتا ہے ، انھوں نے بتایا کہ کہ سمندر جب اپنا رخ شمال کی طرف بدلتا ہے تو ہر سال بلو بوٹل اور جیلی فش ساحل پر آتی ہے ویسے تو یہ کیڑا سمندر میں ہر وقت موجود ہوتا ہے تاہم جب وہ ساحل پر آتا ہے تو انسان کو کاٹ لیتا ہے۔
Load Next Story