ڈیرہ جیل کے 74 مفرور قیدی رضاکارانہ طور پر واپس آگئے
حملے کی انکوائری رپورٹ تاخیر کا شکار، بیانات آج دوبارہ قلمبند کیے جانیکا امکان
حملے کی انکوائری رپورٹ تاخیر کا شکار، بیانات آج دوبارہ قلمبند کیے جانیکا امکان ۔ فوٹو : فائل
شہر اور حساس مقامات پر دہشتگردوں کے حملے کے خدشے کے پیش نظرداخلی وخارجی راستوںپر ناکے لگاکر تلاشیوں کا عمل تیزکر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل ڈیرہ پردہشت گردوں کے حملے کے دوران فرار ہونے والے 248قیدیوں میں سے 74قیدی واپس رضاکارانہ طورپر جیل پہنچ گئے۔
صوبائی حکومت کی طرف سے جیل حملے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تاخیرکا شکار ہوگئی۔ 24گھنٹے کے اندرانکوائری ٹیم کے دوبارہ ڈیرہ اسماعیل خان آنے کاامکان ہے۔ توقع ہے کہ یہ ٹیم 70سے 80گواہوں کے بیانات دوبارہ قلم بندکرے گی۔