سعید آبادسے ٹارگٹ کلرگرفتار12وارداتوں کا اعتراف

ملزم کے قبضے سے سیون ایم ایم رائفل ، نائن ایم ایم پستول اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا،پولیس

سعید آباد پولیس نے سعید آباد کے علاقے چوبیس مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹارگٹ کلر عابد شاہ کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو: فائل

SINGAPORE:
سعید آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے قتل کی 12 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سعید آباد پولیس نے سعید آباد کے علاقے چوبیس مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹارگٹ کلر عابد شاہ کو گرفتار کرلیا ، ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم پولیس کو قتل کی 12 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا ، ملزم مخالف جماعتوں کے کارکنوں کے قتل میں بھی ملوث ہے ، انھوں نے بتایا کہ ملزم نے سعیدآباد اور بلدیہ ٹائون قتل کی متعدد وارداتیں کی تھیں۔

ایس ایچ او سعید آباد چوہدری ارشاد نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ایک سیون ایم ایم رائفل ، ایک نائن ایم ایم پستول اور ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا ہے ، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے قتل کی 12 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
Load Next Story