ڈینگی وائرس 6سال کے دوران 174افراد زندگی کی بازی ہار گئے
2012میں اب تک150افراد ڈنگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں
2006 سے 2011تک ڈینگی وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں اور متاثرہ افراد کا چارٹ۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
کراچی میںگذشتہ 6سال کے دوران ڈنگی وائرس کا شکار ہونے والے 174افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 25ہزار افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ان میں 22ہزار افرادکو پلیٹ لیٹ کی منتقلی کے مراحل سے گزرنا پڑا۔
محکمے کے ایک افسر کے مطابق کراچی میں 2006 میں ڈنگی وائرس سے 5ہزار متاثرہ افراد رپورٹ ہوئے تھے ،ان میں 42افراد کی اموات کی تصدیق کی گئی تھی،2007میں 4ہزارڈنگی پازٹیوکی تصدیق کی گئی، 29 افراد موت کا شکار ہوگئے،2008 میں3 ہزار افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے اور24افراد موت کا شکار ہوئے،2009میں 2ہزار7سو افراد وائرس کا نشانہ بننے ان میں 19مریض اپنی زندگی کی بازی ہار گئے، 2010میں صرف کراچی میں ڈنگی وائرس کی ساڑھے 7ہزار مریضوں میں تصدیق کی گئی ،ان میں50افراد لقمہ اجل ہوگئے ،2011 میں 12سوکیسوںکی تصدیق کی گئی تھی ان میں10افراد جان کی بازی ہار گئے،2012میں اب تک150افراد ڈنگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، ڈنگی وائرس کا موسم اگست سے شروع ہوتا ہے جودسمبر تک جاری رہتا ہے۔
تاہم صوبائی محکمہ صحت نے سیزن شروع ہونے کے باوجود بھی عوام کو اس وائرس سے بچانے کیلیے کوئی گائیڈ لائن مرتب نہیںکی، اس وائرس کا شکار ہونیوالے افرادکے لیے پلیٹ لیٹ کی فراہمی کیلیے کوئی بندوبست بھی نہیں کیا جبکہ اسکولوں میں بھی اسپرے مہم شروع نہیں کی جا سکی۔