’’چنائے ایکسپریس‘‘ نے کئی ریکارڈ توڑ دیے

شاہ رخ،دپیکا کی یہ فلم مزید کئی سنگ میل عبور کرے گی،فلمی ناقدین

شاہ رخ،دپیکا کی یہ فلم مزید کئی سنگ میل عبور کرے گی،فلمی ناقدین۔ فوٹو :فائل

شاہ رخ خان اور دپیکاپاڈوکون کی''چنائے ایکسپریس '' کی کامیابی کا سفر تیز رفتاری سے جاری ہے۔

اور اب تک بولی وڈ کے متعدد ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک سو ستر کروڑ روپے سے زاید کا بزنس کر چکی ہے۔ فلم کے ڈسٹری بیوٹر گرش جوہر کا کہنا ہے کہ چنائے ایکسپریس نے اب تک کئی سنگ میل عبور کر لیے ہیں اور اب تک ہائیسٹ پیڈ پری ویو کلیکشن،ہائیسٹ ویک اینڈ کلیکشن اور ہائیسٹ اوورسیز کلیکشن کے نئے ریکارڈ قائم کر چکی ہیں۔گرش کا کہنا ہے کہ 670 غیر ملکی اسکرین پر لگنے والی''چنائے ایکسپریس''نے 72کروڑ سے زاید کا بزنس کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ نے ''ہائیسٹ اوورسیز کلیکشن''کااپنا ہی ریکارڈ خود توڑ دیا ہے جو اس کی فلم ''مائی نیم از خان'' نے بنایا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ کہ تقریباً پچاس کروڑ بجٹ سے بننے والی اس فلم نے اب تک ایک سو ستر کروڑ سے زاید کا بزنس کرلیا ہے اور آگے بھی مزید اچھا بزنس کرے گی۔ ''چنائے ایکسپریس'' نے ہائیسٹ پیڈ پری ویو کلیکشن میں عامر خان کی فلم '' تھری ایڈیٹ'' کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھ کروڑ اٹھارہ لاکھ کا بزنس کیا جب کہ تھری ایڈیٹ نے دو کروڑ پچھتر لاکھ کا کاروبار کیا تھا۔ چنائے ایکپریس نے پیڈ پری ویو سمیت چار دن میں سوکروڑ کا بزنس کر کے سلمان خان کی فلم ''ایک تھا ٹائیگر'' کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ فلم''ایک تھا ٹائیگر'' نے چھ دن میں سو کروڑ کا بزنس کرکے بولی و ڈ کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔




جب کہ دوسرے اور تیسرے دن بھی چنائے ایکپریس نے بالترتیب چھبیس کروڑ چوسٹھ لاکھ اورانتیس کروڑاکیس لاکھ کا بزنس کر کے بھارتی فلم نگری میں نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں اور اس کی کامیابی کا سفر تیز رفتاری سے جاری ہے۔ بھارت کی ساڑھے تین ہزار اسکرین پر لگنے والی یہ فلم اب تک ہائوس فل جارہی ہے۔ مشہورفلمی ناقد ترن آدریش کا کہنا ہے کہ بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ چنائے ایکسپریس دو کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد ہی رکے کیوں کہ دیگر ممالک میں بھی چنائے ایکسپریس کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

امریکا کے196تھیٹر میں لگنے والی ''چنائے ایکسپریس'' پہلے ہفتے ہی مقبولیت کے چارٹ پر تیرہویں نمبر پر آگئی تھی۔ دوسری جانب فلم کی شاندار کامیابی نے شاہ رخ کو ساتویں نہیں بلکہ نویں آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کی شان دار کامیابی میری نہیں بلکہ پورے بولی وڈ کی کامیابی ہے اور بھارتی فلم نگری اور فلم سازوں کے لیے ایک اچھا سائن ہے۔ کیوں کہ اس طرح بین الاقوامی سطح پر ہماری مارکیٹ مزید بڑھ رہی ہے۔ اور میں فلم کی بے مثال کامیابی پر اپنے تمام مداحوں اور ناظرین کا شکر گذار ہوں۔
Load Next Story