انتظامیہ کی غفلت تعلقہ اسپتال مانجھند سے جنریٹر اے سی چوری
مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا، اسپتال میں چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں
تعلقہ اسپتال مانجھند سے نامعلوم افراد نے لاکھوں روپے مالیت کا جنریٹر چوری کرلیا۔ فوٹو: فائل
تعلقہ اسپتال مانجھند سے انتظامیہ کی غفلت کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا جنریٹر، اے سی سمیت دیگر اشیاء چوری، مریضوں کو پریشانی کا سامنا۔
انتظامیہ نے 5 روز بعد مقدمہ درج کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ اسپتال مانجھند سے نامعلوم افراد نے لاکھوں روپے مالیت کا جنریٹر چوری کرلیا اطلاع ملنے پر اسپتال انتظامیہ نے اپنے طور پر تحقیقات کیں لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔ جنریٹر چوری ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
لوڈ شیڈنگ کے وقت اسپتال میں ایمر جنسی کی صورت میں جنریٹر نہ ہونے سے مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے اس سے قبل اسپتال سے نامعلوم افراد ایک اے سی اور دیگر اشیاء بھی چوری کر چکے ہیں جن کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا جبکہ اب جنریٹر بھی غائب ہو گیا۔ اسپتال کی انتظامیہ سے جب اس سلسلے میں دریافت کیا گیا تو انہیں فوری طور پر جنریٹر چوری کی رپورٹ درج کرانا یاد آ گیا اور مانجھند تھانے پرمقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرا دیا گیا۔