پاکستانی ٹی 20 اسکواڈ نے ہرارے میں ڈیرے ڈال دیے

جمعے کو پہلے میچ میں زمبابوے سے مقابلہ، حریف کو کمزور نہیں سمجھتے، سعید اجمل

جمعے کو پہلے میچ میں زمبابوے سے مقابلہ، حریف کو کمزور نہیں سمجھتے، سعید اجمل فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی ٹوئنٹی20 اسکواڈ نے ہرارے میں ڈیرے ڈال دیے، جمعے کو پہلے میچ میں زمبابوے سے مقابلہ ہوگا، کوچ اور منیجر کی طرح اسپنر سعید اجمل بھی میزبان کو کمزور حریف قرار دینے کو تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 میچز کی ٹی 20 سیریز کیلیے قومی ٹیم کے11 کھلاڑی شاہد آفریدی، سعید اجمل ، ناصر جمشید، حارث سہیل، عمر امین، صہیب مقصود،محمد عرفان، جنید خان، انور علی، اسد علی اور ذوالفقار بابر، کوچ ڈیو واٹمور، منیجر معین خان سمیت 9 آفیشلز کے ہمراہ پیر کی شب ہرارے پہنچ گئے، اسکواڈ پہلے لاہور سے دبئی پہنچا جہاں چند گھنٹے ایئرپورٹ پر قیام کے بعد اگلی فلائٹ لی، کیریبیئن لیگ کھیلنے والے کپتان محمد حفیظ اور احمد شہزاد کو ویسٹ انڈیز سے براہ راست دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرنا ہے۔




قبل ازیں روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ زمبابوے کو کمزور حریف نہیں سمجھتے، دورے کو کسی طور آسان نہیں لیں گے، میزبان ٹیم کے حالیہ تنازعات سے بھی کوئی غرض نہیں، پوری توجہ کھیل پر مرکوز رکھتے ہوئے سوفیصد پرفارم کرنے پر ہو گی، اسپنر نے مزید کہا کہ معین خان کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، دورے میں جونیئر کھلاڑیوں کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے گا۔
Load Next Story