اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان 37000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد گر گئی

74.42 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں، سرمایہ کاروں کے 77 ارب 16 کروڑ ڈوب گئے

کاروباری حجم گزشتہ جمعے کی نسبت 29 فیصد زائد رہا۔ فوٹو : فائل

MUMBAI:
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھائو کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی 37000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بارپھرگرگئی۔


مشیر خزانہ کا چارج سنبھالتے ہی آئی ایم ایف حکام سے رابطہ اوریکم جولائی کو آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت سے قبل مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو آسان بناکر متعارف کرانے کی ہدایات جیسی مثبت خبروں کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو اتار چڑھائو کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی 37000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بارپھرگرگئی۔

مندی کے سبب 74.42 فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 77ارب 16کروڑ 18لاکھ 84 ہزار 984 روپے ڈوب گئے۔ کاروباری حجم گزشتہ جمعے کی نسبت29 فیصدزائد رہااور مجموعی طورپر 12کروڑ 59 لاکھ 64 ہزار 210حصص کے سودے ہوئے ۔کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 305 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا ۔
Load Next Story