متعدد کمپنیاں گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے تیار
نئی سرمایہ کاری سے بجلی اور گیس سستی ، ماحول بہتر اور توانائی بحران ختم ہو جائے گا، غیاث پراچہ
نئی سرمایہ کاری سے بجلی اور گیس سستی ، ماحول بہتر اور توانائی بحران ختم ہو جائے گا، غیاث پراچہ۔ فوٹو: فائل
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ متعدد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں نئے گیس ٹرمینل کی تعمیر اور گیس سپلائی کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔
غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ 20 سے زیادہ ملکی و غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں نئے گیس ٹرمینل کی تعمیر اور گیس سپلائی کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں جن کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ نئی سرمایہ کاری سے بجلی اور گیس سستی ، ماحول بہتر اور توانائی بحران ختم ہو جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ11 غیر ملکی اور دیگر مقامی کمپنیاں گیس کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں جبکہ چندگیس پائپ لائن بھی بچھانا چاہتی ہیںجس سے ملک کو توانائی کے درآمدی بل کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی بچت ہو گی جبکہ گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو سستی اور متواتر گیس ملے گی۔