طوفانی ہواؤں سے لاپتہ ہونے والے ماہی گیر کی لاش مل گئی
3 لاپتہ لانچیں اور ان پر سوار 24 ماہی گیر علیحدہ ہیں جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔
3 لاپتہ لانچیں اور ان پر سوار 24 ماہی گیر علیحدہ ہیں جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔ فوٹو: ایکسپریس
کراچی میں مغربی ہواؤں کے تیز سلسلے کی وجہ سے9 روز بعد روز قبل غائب ہونے والے کشتی کے ایک اور ماہی گیر کی لاش مل گئی۔
فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے ذرائع کے مطابق 10 روز پہلے مغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ ایران اور بلوچستان کے راستے کراچی میں داخل ہوا تھا، 70 کلو میٹر سے زائد رفتار سے چلنے والی ان ہواؤں کے باعث سمندر میں شکار کیلیے جانے والی لانچ فضل اکبر پر سوار 18ماہی گیروں کو ملاکر دیگر2 لانچوں کے 24 ماہی گیر اور غیر رجسٹرڈ ڈھونڈے (چھوٹی لانچوں) پر سوارماہی گیر لاپتہ ہوگئے تھے۔
طوفانی ہواؤں کے سبب کئی لانچیں ڈوب گئی تھیں جبکہ ان پر سوار ماہی گیر زندہ سلامت لوٹ آئے تھے۔ المریم نامی چھوٹی لانچ پر جانے والے ایک ماہی یوسف کی لاش پیر کو کیٹی بندر کے قریب سے ملی جسے مچھیروں نے کپڑوں کی مدد سے شناخت کیا، اس سے پہلے اسی ڈھونڈے کے ایک اور ماہی گیر ادریس کی لاش بھی چند روز قبل سمندر سے مل گئی تھی۔