نواز شریف نے اہم ایشوز پر بات کی قوم سے سچ بولا احسن اقبال
مسائل بہت ہیں، 14 سال کی کسر ڈھائی ماہ میں نہیں نکل سکتی، ’’کل تک‘‘ میں گفتگو
کاش نواز شریف معاشی مسیحا ثابت ہوتے، مسائل زیادہ، ویژن کم نظر آرہا ہے، جاوید ہاشمی فوٹو: فائل
لاہور:
(ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے اپنی تقریر میں ملک کے اہم ایشوز پر بات کی ہے۔
انھوں نے قوم کو کوئی جھوٹا خواب نہیں دکھایا، سچ بولا ہے کیونکہ اب حالات بدل چکے ہیں قوم کو سچ ہی بتانا ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاویدچوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ 14 سال کی کمی کو ڈھائی ماہ میں پورا نہیں کیا جا سکتا۔
تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ میاں نواز شریف سے قوم نے جو امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں وہ پوری نہیں ہو سکیں، میرا نواز شریف سے بہت ادب کا رشتہ ہے وہ میرے بھی وزیراعظم ہیں، میں نے ان سے مدینہ منورہ میں کہا تھا کہ آپ جس پاکستان میں جا رہے ہیں وہ بہت بدلا ہوا اور مشکلات میں گھرا ہوا پاکستان ہے۔
میری خواہش تھی کہ نوازشریف معاشی مسیحا ثابت ہوتے، قوم کو نئی چیز دیتے لیکن جب وہ پاکستان آئے تو مجھے خالی ذہن کے لگے، میں متفق ہوں کہ ڈھائی ماہ میں قابل ذکر تبدیلی نہیں آسکتی لیکن ن لیگ نے قوم کو جو خواب دکھائے تھے وہ اب ڈرائونے بن گئے ہیں، مسائل زیادہ اورویژن کم نظر آرہا ہے۔