احتساب عدالت شہباز شریف کے بغیر اجازت باہر جانے پر برہم
عدالت نے حاضری سے استثنیٰ منظور اور 3 ہفتوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کے تفتیشی افسر سے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے حاضری سے استثنیٰ منظور اور 3 ہفتوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کے تفتیشی افسر سے جواب طلب کر لیا۔ فوٹو:فائل
احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پیش نہ ہونے اور عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق اجازت لے کر بیرون ملک جانا ہوتا ہے یا بیرون ملک پہنچ کر اجازت لینا ہوتی ہے۔
عدالت نے شہباز شریف کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ منظور اور 3 ہفتوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کے تفتیشی افسر سے جواب طلب کر لیا، عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہان، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت تمام ملزموں کو دوبارہ طلب کر لیا، عدالت نے حمزہ شہباز کو عدالت سے جانے کی اجازت دے دی۔
بعد ازاں آشیانہ اقبال اسکینڈل میں ایک گواہ ریاض حسین واٹر انجینئرنگ اسپیشلسٹ اسٹرٹیجک پالیسی یونٹ ایل ڈی اے اور رمضان شوگر ملز کیس میں گواہان شہباز علی خان اور طارق مسعود نے اپنی شہادتیں قلمبند کروائیں۔
پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی تبدیلی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، ایسی تبدیلی سے اللہ بچائے، وزیر تبدیل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، حکومت سے معاملات کنٹرول نہیں ہو رہے۔