کراچی میں رینجرزکی کارروائی، 2 ٹارگٹ کلرزاسلحہ سمیت گرفتار

 کراچی: رینجرزنے کنیز فاطمہ سوسائٹی سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرزکو اسلحے سمیت گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں رینجرزنے کنیز فاطمہ سوسائٹی سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرزکو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کا تعلق ایم کیو ایم ( لندن ) سے ہے، گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے ممبر سمیت 12 مئی 2007 کو فائرنگ میں ملوث رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان شٹرڈاؤن ہڑتال کرانے، کھالیں چھیننے، ہڑتالیں کرانے میں ملوث ہیں اور ملزمان 4 ایف آئی آر میں نامزد ملزمان ہیں۔