ڈکیتی کی کوشش ناکام شاہ فیصل کالونی میں مکینوں نے2 ڈاکو مار دیے
شاہ فیصل کالونی کے علاقے گرین ٹاؤن کی گلی نمبر 5 میں واقع مکان پر 4ڈاکوؤں نے دھاوابول دیا
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر ہلاک اورزخمی ہونے والے ڈاکوؤں کا اسلحہ 2 ٹی ٹی پستول اورایک نائن ایم پستول سمیت ڈاکوؤں کی 2 موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔ فوٹو: فائل
مکینوں نے اپنے دفاع میں گولیاں چلاتے ہوئے ڈاکوؤں کو ہلاک کرڈالا ، شاہ فیصل کالونی میں اہل خانہ نے گھر میں گھسنے والے 2 ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اورڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔
فائرنگ میں ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کا اسلحہ اور 2 موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں، علاقے کی ناکہ بندی کرکے کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے، تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مکینوں نے اپنے دفاع میں گولیاں چلانا شروع کردی ہیں جوکہ ڈاکوؤں کے لیے خطرے کی علامت ہے، شاہ فیصل کالونی کے علاقے گرین ٹاؤن کی گلی نمبر 5 میں واقع مکان نمبر MC-1226 میں منگل کی صبح ساڑھے چار سے پانچ بجے کے درمیان5ڈاکوگھسے اوراہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی ، ایس پی شاہ فیصل کالونی علی آصف نے ایکسپریس کو بتایا کہ مذکورہ مکان ٹریفک پولیس کے سپاہی محمد اسماعیل کا ہے جوکہ ملیر سٹی ٹریفک سیکشن میں تعینات ہے، اسماعیل اپنے 4 بھائیوں کے ہمراہ مکان میں رہائش پذیرہے اور گزشتہ روز علی الصباح ان کے گھر میں5ڈاکوؤں نے دھاوا بولا، ڈاکوؤں نے خواتین کو یرغمال بنالیا ، اسی دوران موقع ملتے ہی پانچوں بھائیوں نے اپنے دفاع میں لائسنس یافتہ اسلحے سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی۔
جس سے 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ،انھوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر ہلاک اورزخمی ہونے والے ڈاکوؤں کا اسلحہ 2 ٹی ٹی پستول اورایک نائن ایم پستول سمیت ڈاکوؤں کی 2 موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں، ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمی کا نام منظور احمد ولد غلام سرور معلوم ہوا ہے، ڈاکٹروں نے زخمی کی حالت تشویشناک بتائی ہے اوراس سے تفتیش فی الحال روک دی گئی ہے ، شاہ فیصل کالونی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔