نوابشاہ پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کو قتل کردیا گیا
لیاقت مارکیٹ میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے 23 سالہ احمد خان پر گولیاں برسادیں۔
لیاقت مارکیٹ میں 2 موٹر سائیکل سواروں نے 23 سالہ احمد خان پر گولیاں برسادیں
لیاقت مارکیٹ میں پسند کی شادی کرنے وا لے نوجوان کو قتل کر دیا گیا، ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ مقتول نے 4 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح 9 بجے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان لیاقت مارکیٹ میں فائرنگ کرکے 23 سالہ احمد خان بروہی کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ اے سیکشن پولیس نے لاش پیپلز میڈیکل کالج اسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔
پولیس کے مطابق مقتول نے 4 ماہ قبل پسند کی شادی تھی جس کی وجہ سے لڑکی کے رشتے داروں نے اسے قتل کردیا۔ مقتول بچھیری کے قریبی گوٹھ حاجی نظر محمد پٹھان کا رہائشی اور ٹیکسی چلاتا تھا۔