پاکستان سے سیریز زمبابوے سیاہ فام فاسٹ بولرزپرانحصار کریگا

پاکستان کیخلاف سیریز میں زمبابوے سیاہ فام فاسٹ بولرز پر انحصار کریگا.

پہلی مرتبہ تینوں طرز کی کرکٹ میں سیاہ فام پلیئرز ہی نئی بال سنبھالیں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کیخلاف سیریز میں زمبابوے سیاہ فام فاسٹ بولرز پر انحصار کریگا، کائیل جارویس کی اچانک ریٹائرمنٹ نے فاسٹ بولنگ میں خلا پیدا کردیا۔

پہلی مرتبہ تینوں طرز کی کرکٹ میں سیاہ فام پلیئرز ہی نئی بال سنبھالیں گے، سکندر رضا اپنی آبائی ٹیم کیخلاف ایکشن میں آئینگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ٹوئنٹی 20 دستہ پہلے مرحلے میں زمبابوے پہنچ چکا مگر ابھی تک میزبان سائیڈ اپنے ہی مسائل میں الجھی ہوئی ہے، اگرچہ بروقت معاوضوں کا تنازع حل ہونے سے سیریز پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹ گئے لیکن اس کے باوجود فاسٹ بولر کائیل جارویس کی اچانک ریٹائرمنٹ نے پلان پر پانی پھیر دیا ہے، زمبابوے پہلے ہی بھارت کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں 5-0 کی شکست سے دوچار ہوچکا جو نئے کوچ اینڈی والر کیساتھ پہلی سیریز تھی، وہ اب پہلی مرتبہ تمام طرز کی کرکٹ پر مشتمل سیریز میں زمبابوین سائیڈ کی کوچنگ کررہے ہیں۔




بہتر مستقبل کیلیے جارویس کے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے سے برین ویٹوری، ٹینڈائی چتارا اور مائیکل چھنویا کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں، یہ تینوں اب نئی گیند کیساتھ وکٹیں لینے کی کوشش کرینگے۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ تینوں طرز کی کرکٹ یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 سب میں سیاہ فام پلیئرز ہی نئی گیند کے پارٹنر ہوں گے۔ زمبابوین ٹیم میں اب بھی بغاوت کے آثار موجود اور دیگر کھلاڑی بھی بہتر مستقبل کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سکندر رضا بھی پہلی مرتبہ اپنی آبائی ٹیم کیخلاف ایکشن میں آئینگے، اعلان کردہ زمبابوین اسکواڈ میں کپتان برینڈن ٹیلر، سکندر رضا، ریگس چاکابوا، ٹینڈائی چتارا، چھامو چھیبابا، مائیکل چھنویا، ایلٹن چگمبرا، گریم کریمر، ٹمیسین ماروما، ہیملٹن مساکیڈزا، شنگرائی مساکیڈزا، ٹینو ماوویا، ناٹسائی ایم شنگوے، ٹینوٹینڈا موٹومبوڈزی، تیناشے پانیان گرا، پراسپر اتسیا، برین ویٹوری، مالکولم والیر اور سین ولیمز شامل ہیں۔
Load Next Story