شیرازی گروپ کے درجنوں حامیوں کی پی پی میں شمولیت

این اے 237 پی پی امیدوار کی پوزیشن مستحکم، ریحانہ لغاری کی مختلف برادریوں سے ملاقات

پی پی رہنماؤں کی الیکشن مہم کے دوران دھابے جی اورنواح میں ن لیگ شیرازی گروپ کے کئی حمایتی پی پی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں.

ضلع ٹھٹھہ میں این اے237 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی پی کے نامزد امیدوار کی پوزیشن مستحکم ، شیرازی گروپ سے تعلق رکھنے والے سرگرم رہنما کی سیکڑوں ساتھیوں سمیت پی پی میں شمولیت، تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ237 پر کل ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی امیدوار شمس النسا کی پوزیشن مستحکم ہے۔

پی پی رہنماؤں کی الیکشن مہم کے دوران دھابے جی اورنواح میں ن لیگ شیرازی گروپ کے کئی حمایتی پی پی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، الیکشن مہم کے سلسلے میں پی پی کی ایم پی اے ریحانہ لغاری نے بھنبھور کا دورہ کیا اور مختلف برادریوں سے کارنر میٹنگز کیں جبکہ حال ہی میں شیرازی گروپ چھوڑ کر پی پی میں شمولیت اختیار کرنے اور سابق دور میں مسلسل دوبار تحصیل ناظم رہنے والے رئیس عبدالغنی بگھیاڑ نے غریب آباد مارکیٹ دھابے جی کا دورہ کیا، اس موقع پر عبدالغنی بگھیاڑ نے انھیں پی پی میں شمولیت کے لیے آمادہ کیا ۔




جس پر سکندر علی پنہور نے شیرازی گروپ چھوڑ کر اپنے سیکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Load Next Story