معمولی بات پر2گروہوں میں خونریز تصادم 2افراد جاں بحق
2 افراد زخمی، بروہی برادری میں کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال، 6 افراد زیرحراست
ہالاپولیس نے دونوں گروہوں کے 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے. فوٹو: فائل
معمولی بات پر 2 گروہوں میں خونریز تصادم، کلہاڑیاں لگنے سے معمر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ہالا میں بروہی برادری کے 2 گروہوں میں معمولی بات پر تصادم ہوگیا جس دوران کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کے آزادانہ استعمال سے 70 سالہ خدیجہ اور40 سالہ دربار علی موقعے پر ہی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، جنھیں حیدرآباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہالاپولیس نے دونوں گروہوں کے 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔