ٹنڈو آدم نائٹ کوچ کا انجن فیل مسافروں کا شدید احتجاج

پولیس دھرنا ختم کرانے میں ناکام، بھاری کرایہ لینے کے باوجودکوئی سہولت نہیں ، مظاہرین

پولیس دھرنا ختم کرانے میں ناکام، بھاری کرایہ لینے کے باوجودکوئی سہولت نہیں ، مظاہرین. فوٹو: پی پی آئی

PESHAWAR:
نائٹ کوچ کا انجن ٹنڈو آدم میں فیل ، ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی نائٹ کوچ ایکسپریس کا ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر انجن فیل ہو گیا جس پر مسافر مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ریلوے حکام کے خلاف شدید احتجاج کیا۔


اسی اثنا میں کراچی جانے والی ملت ایکسپریس ٹنڈو آدم ریلوے اسٹیشن پہنچی تو مسافر ٹریک پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے اورٹرینکو آگے جانے سے روک دیا۔ پولیس نے ٹرک سے دھرنا ختم کرانے کی کوشش کی جو مشتعل افراد نے ناکام بنا دی اور پولیس اہلکاروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ جب تک نائٹ کوچ کراچی کے لیے روانہ نہیں ہو گی ہم کسی دوسری ٹرین کو نہیں جانے دیں گے ، انہوں نے کہا کہ بھاری کرایہ وصول کرنے کے باوجود مسافروں کو اذیت سے دوچارکرنا ریلوینے معمولبنا لیا ہے ، کبھی ڈیزل ختم تو کبھی انجن فیل ہو جاتا ہے ، حکومت کو عوام کا ذرا بھی احساس نہیں، بعد ازاں نائٹ کوچ کا انجن اور بوگیاں ملت ایکسپریس کے ساتھ جوڑ کر3 گھنٹے تاخیر سے کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story