زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے

19اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 15 ارب 99 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز رہی، اسٹیٹ بینک

19اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 15 ارب 99 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز رہی، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں و دیگر سرکاری مد میں 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز سے زائد کی ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق 19اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 15 ارب 99 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز رہی۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر21کروڑ94لاکھ ڈالرز کمی سے 9 ارب 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائرایککروڑ78لاکھ ڈالر اضافے سے 6ارب97کروڑ ڈالرز ریکار ڈ کیے گئے۔
Load Next Story