میری ٹائم انڈسٹری ٹیکس چھوٹ میں رعایت جاری رکھنے کا فیصلہ
اس چھوٹ کی معیاد اگلے سال یعنی 2020 میں ختم ہو رہی ہے۔
اس چھوٹ کی معیاد اگلے سال یعنی 2020 میں ختم ہو رہی ہے۔ فوٹو: اے پی پی
میری ٹائم انڈسٹری کو فروغ دینے کیلیے وفاقی حکومت آئندہ مالی بجٹ میں اس سکیٹر کو دی گئی ٹیکس چھوٹ کو مزید 20سال کیلیے جاری رکھنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
وزرات شپنگ و بحری امور کے اعلی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان مرچنٹ پالیسی 2001 کے تحت بحری راستوں سے ساز و سامان سپلائی کرنے والے سپلائئرز کو ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں خصوصی چھوٹ دی گئی تھی تاہم اس چھوٹ کی معیاد اگلے سال یعنی 2020 میں ختم ہو رہی ہے اور اب متعلقہ وزارت نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کو سفارشات بھیجی ہیں کہ اس شعبے کو دی گئی مراعات کو اگلے بیس سال یعنی 2040تک جاری رکھا جائے۔
واضح رہے کہ شپنگ اور بحری امور کی وزارت نے اپنی تجاویز خزانہ اور ایف بی آر حکام کو بھجوا دی ہیں تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ کرنا باقی ہے۔