نہری پانی کی قلت کیخلاف آباد گاروں کا پیدل مارچ
شرکا حیدرآباد پہنچ گئے، پریس کلب پر مظاہرہ، ٹیل کے متاثرین کنگری ہائوس جائیں گے۔
شرکا حیدرآباد پہنچ گئے، پریس کلب پر مظاہرہ، ٹیل کے متاثرین کنگری ہائوس جائیں گے. فوٹو: فائل
KARACHI:
تعلقہ شہداد پور ضلع سانگھڑ کے مختلف گوٹھوں بچل خان باگرانی، غلام محمد باگرانی اورنوح خان میں پانی کی قلت کے خلاف 24 اگست کو شہداد پور سے کنگری ہائوس کراچی تک پیدل مارچ کے شرکاء اتوارکی شام حیدرآباد پہنچ گئے جہاں انھوں نے پریس کلب کے سامنے سدا واہ کی ٹیل میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
آبادگاروں نے محکمہ آبپاشی اور افسران کے خلاف نعرے لگائے، حاجی سعید خان باگرانی، اشرف باگرانی و دیگر نے بتایا کہ سدا واہ میں گزشتہ 30 برسوں سے پانی کی قلت ہے جس کے باعث زمینیں بنجر بن چکی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ٹیل کے آبادگاروں کی گزر بسر زراعت سے وابستہ ہے، لیکن پانی کی قلت کے باعث آبادگارکاشت کاری نہیں کر پا رہے ۔
انھوں نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی اور معززین کو کئی بار درخواستیں دی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے وجہ سے آبادگاروں نے پیدل مارچ شروع کیا۔ پیدل مارچ کے اختتام پر مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ و حروںکے روحانی پیشوا پیر پگارا کو پانی کی قلت کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی اور ان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے آبادگاروں کا ساتھ دیں۔