حیدرآباد شادی کی تقریب میں فائرنگ2نوجوان زخمی
حیدرآباد میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔
واقعہ حالی روڈ تھانے کی حدود میں پیش آیا، تقریبات میں فائرنگ پر شہریوں کا اظہار تشویش
ISLAMABAD:
تھانہ حالی روڈ کے علاقے العزیز کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر 2 نوجوان19 سالہ صغیر قدیر ٹانگ میں گولی لگنے سے جبکہ 20 سالہ نقاش چہرے پر کارتوس کا چھرہ لگنے سے زخمی ہوگئے۔
دونوںنوجوانوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا ۔ واضح رہے کہ حیدرآباد میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے، تا ہم پولیس فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔