بھارتی اور آسٹریلوی کرکٹ بورڈز کے اختلافات شدید ویمن کرکٹرز متاثر

آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول آئی پی ایل نمائشی سیریز کیلیے کینگروپلیئرز کا انتخاب نہیں ہوا۔

آئندہ ماہ بھارت میں شیڈول آئی پی ایل نمائشی سیریز کیلیے کینگروپلیئرز کا انتخاب نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان اختلافات شدید ہو گئے جس نے ویمن اسٹارز کو بیحد متاثر کیا ہے۔

بھارتی بورڈ کا آسٹریلیا سے اصرار ہے کہ وہ آئندہ برس جنوری میں مینز ون ڈے سیریز کھیلنے کیلیے آئے، ایسے میں ہوم گرائونڈ پر ون ڈے کرکٹ میچز نہ ہونے سے آسٹریلوی براڈکاسٹرز ناراض ہو جائیں گے۔


ویمنز آئی پی ایل نمائشی سیریز کیلیے سی اے کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہماری پلیئرز دستیاب نہیں ہوں گی، ہم بی سی سی آئی کے ساتھ مل کر انھیں ویزا دلانے کے عمل میں مدد فراہم کررہے تھے، ہم نے گذشتہ روز واضح کردیا تھا کہ مذکورہ ویمن کرکٹرز کو ریلیز کردیا ہے اور وہ 6 مئی سے شیڈول ایونٹ میں حصہ لے پائیں گی۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم نے 4 اپریل کو ان پلیئرز کی دستیابی سے متعلق سی اے کو ای میل بھیجی تھی، بیلینڈا کلارک نے جواب میں کہا کہ اس پر فیصلہ دونوں بورڈز کے درمیان جنوری میں مینز سیریز سے متعلق مسئلہ حل ہونے کے بعد کیا جائیگا۔

افتتاحی ایڈیشن میں میگ لیننگ، الیسا ہیلی، الیسی پیری، میگن شیٹ اور بیتھ مونی نے حصہ لیا تھا۔
Load Next Story