پولیو ٹیموں پر حملے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم ملتوی

پورے ملک میں 12 پولیوٹیموں پر حملے ہوئے ،پنجاب میں 7لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جانے تھے

بہت جلد مجرموں کو عوام کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کے بعد اسلام آباد نیشنل ایمرجنسی سیل نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم ملتوی کردی۔


پنجاب انسداد پولیو مہم کے انچارج سلمان غنی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی انسداد پولیو مہم 4 روز تک جاری رہی۔ جس کے دوران اب تک پنجاب میں 5سال سے کم عمر ایک کروڑ 97لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ 7لاکھ بچوں کوپنجاب میں ابھی پولیو کے قطرے پلائے جانے تھے، اب مہم کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے باقی صوبوں کی طرح پنجاب میں بارہ کے قریب پولیو کی ٹیموں پر حملے کیے گئے جسکے بعد پولیو مہم کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story