ایشین جونیئرکراٹے چیمپئن شپ اویس نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
ملائیشیا میں شیڈول ایشیائی ایونٹ کے دوران اویس نے منفی 75 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں یہ کارنامہ انجام دیا
ایشین جونیئر کراٹے چیمپئن شپ اویس نے کانسی کا تمغہ جیت لیافوٹو؛ فائل
ایشین جونیئرکراٹے چیمپئن شپ میں محمد اویس نے کانسی کا تمغہ جیت کرملک کا نام روشن کردیا۔
ملائیشیا میں شیڈول ایشیائی ایونٹ کے دوران اویس نے منفی 75 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے پاکستان کراٹے فیڈریشن نے بغیر کسی کوچ اور آفیشل کے صرف دو پلیئرز کو ایونٹ میں شرکت کے لیے ملائیشیا بھجوایا جن میں محمد اویس وکٹری اسٹینڈ پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کراٹے فیڈریشن نے محمد اویس کو مبارک دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی سے ملک وقوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔