فلم ” گڈمارننگ پاکستان“ کی  کانز فلم فیسٹیول میں خصوصی نمائش کی جائے گی

قیصر افتخار  پير 29 اپريل 2019
کانز فلم فیسٹیول صرف یورپ ہی نہیں دنیا بھر کا معروف فلم فیسٹیول ہے، فلم ڈائریکٹر

کانز فلم فیسٹیول صرف یورپ ہی نہیں دنیا بھر کا معروف فلم فیسٹیول ہے، فلم ڈائریکٹر

 لاہور: اردو فلم ” گڈمارننگ پاکستان“ کی  کانز فلم فیسٹیول میں خصوصی نمائش کی جائے گی۔

اس سلسلے میں پاکستانی نژاد امریکن فلم ڈائریکٹرڈاکٹر حسن مئی کے دوسرے ہفتے میں فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔ فرانس میں قیام کے دوران ان کی ملاقات فرانس اور یورپ میں فلم انڈسٹری سے متعلقہ افراد سے بھی ہوگی۔

ڈاکٹر حسن کا کہنا تھا کہ کانز فلم فیسٹیول صرف یورپ ہی نہیں دنیا بھر کا معروف فلم فیسٹیول ہے جس میں ہر سال دنیا بھر سے فلم آرٹسٹس‘ پروڈیوسرز‘ ڈائریکٹرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے علاوہ انڈسٹری کے ہر شعبے کے افراد شرکت کرتے ہیں، کانز فلم فیسٹیول نے دنیا کو بہت سے معروف اداکاروں اور ہدایتکاروں سے متعارف کرایا ہے، ہر سال کی طرح اس بار بھی کانز کا ”ریڈ کارپٹ گالا‘ ‘دنیا بھرکی نگاہوں کا مرکز ہو گا۔

یاد ہے کہ مذکورہ فلم اس سے قبل فرانسسکو اور نئی دہلی میںہونے والے فلمی میلوں میں بھی نمائش کےلئے پیش کی جاچکی ہے جس کے تکمیل پاکستان کے شہر چکوال میںکی گئی تھی۔مذکور فلم کی امریکی سینماگھروںمیںبھی نمائش کی جاچکی ہے ۔فلم کی کاسٹ میںنغمہ ، میراب‘رضوانہ‘علی رضا‘سعید انور‘ شبیرمرزا اور اعجازالحسن نمایاں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔