پولیس کارروائیوں میں29 ملزم گرفتار ٹینس بال بم اور اسلحہ برآمد
ڈاکس سے 6 ملزمان اورموچکو سے ٹارگٹ کلر سمیت 6 جرائم پیشہ گرفتار کرلیے گئے
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی و رہزنی ، بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے. فوٹو: اے ایف پی / فائل
ویسٹ زون پولیس نے ضلع میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے29 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ٹینس بال بم، دیگر اسلحہ،منشیات اور مسرقہ سامان برآمد کرلیا۔
ڈاکس کے علاقے سے6 ملزمان بہادر خان ، آصف خان ، ایاز ، غفار ، خلیل ، ظہیر جبکہ بلدیہ ٹائون ، جیکسن اور موچکو پولیس نے دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر سمیت ملزمان محمد ماجد ، حکیم عرف گوگا ، شان خیل ، راحت ظہیر ، شہزاد اور ڈومائنک کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، شیرشاہ، سائٹ بی، اقبال مارکیٹ ، پاکستان بازار سے بھی 16 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر 6 ٹینس بال بم ، 19پستول ، 20 میگزین ، ایک رائفل ، متعدد کارتوس ، منشیات،10بوتل کچی شراب اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی و رہزنی ، بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بیشتر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔