بھٹ شاہ محکمہ اوقاف میں کرپشن کیخلاف سپاف کا احتجاج
کلرکوں نے درگاہ کے لاکھوں روپے غائب کردیے، زائرین کی پریشانی دور کی جائے، مظاہرین
ریسٹ ہاؤس میں ایسے کام کیے جاتے ہیں جس سے درگاہ کا تقدس پامال ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل
محکمہ اوقاف، بھٹ شاہ میں کرپشن کیخلاف سپاف کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ، دھرنا، درگاہ روڈ پر ٹریفک جام۔
تفصیلات کے مطابق سپاف رہنماؤں میر محمدپڑھیار، سکندر علی، محمد جعفر اور دیگر نے درگاہ روڈ بھٹ شاہ پر محکمہ اوقاف کے کلرکوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا جسکے باعث ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ دھرنے کے بعد رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ کے کلرکوں عبدالشکور اور دیگر نے شاہ لطیف کی مقدس درگاہ میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے درگاہ کے لاکھوں روپے غائب کردیے ہیں، ریسٹ ہاؤس میں ایسے کام کیے جاتے ہیں جس سے درگاہ کا تقدس پامال ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ درگاہ کی مجلس کو اس سلسلے میں بالکل بے خبر رکھا جاتا ہے۔
انھوں نے درگاہ کے گدی نشین سید نثار حسین شاہ لطیفی اور محکمہ اوقاف کے افسران سے مطالبہ کیا کہ درگاہ پر موجود کرپٹ کلرکوں کوساتھیوں سمیت فی الفور ہٹا کر درگاہ کا تقدس بحال رکھا جائے اور زائرین و عقیدت مندوں کی پریشانی دور کی جائے۔