ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیرکینٹ وسٹی اسٹیشن پرہنگامہ

گھنٹوں تاخیرکے باعث مسافر مشتعل ،توڑپھوڑ،وزیرریلوے کی برطرفی کامطالبہ

کراچی :کینٹ اسٹیشن سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں میںکئی گھنٹوںکی تاخیرکے باعث سیکڑوں مسافرپریشان ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں میںگھنٹوںکی تاخیرکے باعث مسافر مشتعل ہوگئے اورکینٹ اورسٹی اسٹیشن پرہنگامہ آرائی اورتوڑپھوڑ کی ، مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے کی فوری برطرفی کامطالبہ کیاہے،ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی آمدتاخیرسے ہوئی جس کے باعث روانگی میں بھی تاخیرہورہی ہے جبکہ ذرائع کا کہناہے ٹرینوں میں تاخیرانجن نہ ہونے کے باعث ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے اندرون ملک جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس،قراقرم ایکسپریس،بہائوالدین زکریا ایکسپریس، تیز گام ایکسپریس ، بابا فرید ایکسپریس،کراچی ایکسپریس اوربولان میل کی گھنٹوں تاخیر کے باعث مسافرمشتعل ہوگئے،مظاہرین نے کینٹ اورسٹی اسٹیشن پراحتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کے دوران دفتروں میں گھس کرتوڑ پھوڑشروع کردی اوراسٹیشن منیجرسمیت دیگرعملے کوزودکوب کیا، مشتعل مسافروں نے حکومت اورریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔


واضح رہے کینٹ اسٹیشن سے علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر2بجے،قراقرم ایکسپریس ساڑھے3 بجے،تیز گام ایکسپریس شام5بجے ، کراچی ایکسپریس شام5بجکر20منٹ پر جبکہ سٹی اسٹیشن سے بہائوالدین زکریاایکسپریس 5 بجکر40 منٹ پر ، بولان میل شام 6بجے اور بابا فریدایکسپریس شام6 بجکر40 روانہ ہوتی ہے،تیز گام ایکسپریس کے علاوہ تمام ٹرینیں رات ساڑھے10 بجے تک پلیٹ فارم پر روانگی کے لیے تیارکھڑی تھیں،ریلوے انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر انھوں نے بتایا کہ مذکورہ تمام ٹرینیں اندرون ملک سے تاخیر سے آئی تھیں جس کے باعث ان کی روانگی میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرون ملک سے ٹرینیں تاخیر سے ضرور آئی تھیں تاہم اتنی تاخیر سے نہیں آئیں کہ دوپہر2بجے جانے والی ٹرین رات10بجے کے بعدتک بھی روانہ نہ کی جاسکے،ٹرینوں کی تاخیر کی اصل وجہ انجن(پاور)کانہ ہوناہے،ٹرینیں پلیٹ فارم پر روانگی کیلیے تیار کھڑی ہیں لیکن اس میں انجن (پاور )موجود نہیں ہے، اندرون ملک سے ٹرینوں کو لانے والے انجن(پاور)میں ٹکنیکل خرابی کی وجہ سے اس کی مرمت کا کام کیا جارہا ہے۔

ریلوے انجنوں کی کمی اور ناقص حالت کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت میں گھنٹوں تاخیر معمول بن گئی جبکہ کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس انجن فیل ہونے کے باعث پڈعیدن اسٹیشن پر 5گھنٹے کھڑی رہی جس پرمسافروں نے مشتعل ہو کر ریلوے ٹریک پر دھرنادیااوراسٹیشن پر توڑ پھوڑ کر کے لاہور سے کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس کو روک لیا،بعدازاں روہڑی سے انجن منگوا کر ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔ملت ایکسپریس ساڑھے پانچ گھنٹے، پاکستان ایکسپریس 9 گھنٹے جبکہ سپر ایکسپریس 16گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جس بنا پرمسافروں کو شدیدپریشانی کاسامناکرناپڑا۔دریں اثنا سرگودھا سے فیصل آبادآتے ہوئے ملت ٹرین کاانجن چنیوٹ میں فیل ہو گیااورمسافروںکوساڑھے3گھنٹے تک انتظارکرناپڑا۔

Recommended Stories

Load Next Story