عدلیہ انتخابی شکایت کے فوری ازالے کیلیے تیارہےجسٹس مشیرعالم
ہائیکورٹ میں الیکشن سیل بنادیاگیاہے جہاں سینئرعدالتی افسران24گھنٹے فرائض انجام دینگے
گزشتہ انتخابات کودیکھتے ہوئے تیاریاں کی گئی ہیں،الیکشن سیل کے دورے پرمیڈیاسے گفتگو فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیرعالم نے کہاہے کہ عدلیہ ضمنی انتخابات میں کسی بھی شکایت کے فوری ازالے کیلیے تیارہے۔
فوج اور پولیس حساس اورزیادہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات ہونگی،اب تک کوئی سنجیدہ خطرہ درپیش نہیں،ہائیکورٹ میں الیکشن سیل چیف الیکشن کمشنر کی خواہش پر تشکیل دیا گیاہے جہاں سینئرعدالتی افسران 24گھنٹے فرائض انجام دینگے۔سندھ ہائیکورٹ انیکسی میں قائم کیے گئے الیکشن سیل کے دورے پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ گزشتہ انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاریاں کی گئی ہیں،ضمنی انتخابات کیلیے عدلیہ سے جوتعاون ہوسکتاہے وہ کیاجارہاہے، آرمی اورالیکشن کمیشن کے ساتھ مل کربھرپورتیاری کرلی ہے۔
ہماری جانب سے رجسٹرار، ممبر انسپکشن ٹیم اور دیگرافسران کے فون اورفیکس نمبرزمشتہرکردیے گئے ہیں،انتخابات کے دوران کسی بھی شکایت کی صورت میں ان سے رابطہ کیاجاسکتاہے،سیکیورٹی کے لیے چیف الیکشن کمشنرکی ہدایت پر آرمی بھرپورتعاون کررہی ہے اور پھر بھی کوئی کمی بیشی ہوگی توہمارا یہ الیکشن سیل پوری کردے گا،توقع ہے کہ کے ای ایس سی اور حیسکو سمیت بجلی فراہم کرنے والے ادارے ان علاقوں میں مکمل بجلی فراہم کرینگے جہاں انتخابات ہورہے ہیں تاہم اسٹینڈبائی متبادل انتظامات بھی کیے جارہے ہیں،جسٹس مشیرعالم نے کہاکہ الیکشن ٹریبونل کودرپیش مسائل سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کردیا گیاہے، انتخابی ٹریبونلزکوکہیں عملہ اورکہیں عمارت دستیاب نہیں ،وسائل کی کمی کے باوجودجوڈیشل افسران بخوبی فرائض انجام دے رہے ہیں۔