’’ ایک شام فریدہ خانم کے نام ‘‘ سائرہ پیٹر کی پر فارمنس

شوبز رپورٹر  جمعرات 2 مئ 2019
فضا میں ہر طرف ’’آج جانے کی ضد نہ کرو‘‘ اور’’دشت تنہائی‘‘ کی گونج۔ فوٹو: فائل

فضا میں ہر طرف ’’آج جانے کی ضد نہ کرو‘‘ اور’’دشت تنہائی‘‘ کی گونج۔ فوٹو: فائل

 لاہور: غزل گائیگی کی جب بھی تاریخ لکھی جائے گی تو ممتاز گائیکہ فریدہ خانم کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

نجی یونیورسٹی کی جانب سے ایک شام فریدہ خانم کے نام کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے ڈھائی گھنٹے تک آواز کا جادو جگایا۔فضا میں ہر طرف آج جانے کی ضد نہ کرو۔ہم صورت گر کچھ خوابوں کے۔ہم نغمہ سرا کچھ غزلوں کے۔دشت تنہائی کی گونج تھی۔

ممتاز نغمہ نگار صوفی غلام مصطفی تبسم کی بیٹی فوزیہ تبسم نے فریدہ خانم کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے فریدہ خانم کی جوانی دیکھی ہے۔وہ بہت حسین اور خوب صورت تھیں۔ انھوں نے سب زیادہ غزلیں غلام مصطفی تبسم کی گائیں۔بعد ازاں انھوں نے سریلی گلوکارہ سائرہ پیٹر کو آواز کا جادو جگانے کی دعوت دی۔

سائرہ پیٹر نے اقبال بانو کی گائی ہوئیں مقبول غزلیں پیش کر محفل لوٹ لی۔انھیں سب سے زیادہ داد مشہور غزل وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا اب اس کا حال سنائے کیا، پر ملی۔

سائرہ پیٹر نے ڈیڑھ گھنٹے تک آواز کا جادو جگایا۔اس موقع پر انھوں نے صوفی غلام مصطفی تبسم کے مشہور گیت بھی اپنی آواز میں پیش کیا۔محفل موسیقی میں نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔