بابر اعظم انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کیلیے سمرسٹ کو جوائن کریں گے

بابراعظم جیسے معیاری پلیئر سے معاہدہ ہونا شاندار بات ہے، ڈائریکٹر سمرسٹ

بابر اعظم جیسے معیاری پلیئر سے معاہدہ ہونا شاندار بات ہے، ڈائریکٹر سمرسٹ (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر بابراعظم انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کیلیے سمرسٹ کو جوائن کریں گے۔


پاکستانی بیٹسمین بابراعظم اب تک 29 انٹرنیشنل ٹوئنٹی 20 میچز میں 53.72 کی اوسط سے 1182 رنز بنا چکے ہیں۔ وہ ویزا کلیئرنس ملنے پر پاکستانی بیٹسمین کاؤنٹی ٹیم کو تمام 14 گروپ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے، اس میں ممکنہ کوارٹرفائنل بھی شامل ہے۔

سمرسٹ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اینڈی ہیری نے کہا کہ بابر اعظم جیسے معیاری پلیئر سے معاہدہ ہونا شاندار بات ہے۔
Load Next Story