زرمبادلہ ذخائرایک ہفتے میں7کروڑ23لاکھ بڑھ گئے

16اگست کومجموعی ڈالر ڈپازٹس 10ارب 39کروڑ 91 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے

اسلامک ترقیاتی بینک سے قرضے کی پہلی قسط ملنے کے بعدزرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا فوٹو: فائل

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتے کے دوران7کروڑ23لاکھ ڈالر کے اضافے سے 10ارب 39کروڑ 91 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 16اگست تک مرکزی بینک کے ڈالر ڈپازٹس میں1کروڑ96لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ذخائر گزشتہ ہفتے 5کروڑ 27لاکھ ڈالر بڑھ گئے، مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر اس اضافے کے بعد 5ارب24 کروڑ81لاکھ ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتے ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے کمرشل بینکوں نے بڑے پیمانے پر ڈالر کی خریداری کی۔




جس کے سبب نجی بینکوں کے پاس موجود ڈالر کے ذخائر 5 ارب 9 کروڑ83 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5ارب15کروڑ10لاکھ ڈالر ہوگئے، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے قرضے کی پہلی قسط ملنے کے بعد غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھا گیا۔
Load Next Story