ایف بی آر نے اصلاحی اقدامات شروع کردیےچیئرمین
پاکستان ایڈمنسٹریشن سروسزکے وفدکی ایف بی آرآمدپرخطاب،ادارے کی کارکردگی پربریفنگ
فوٹو: فائل
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے مالی سال 2013-14 کے لیے 2475ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کے لیے اصلاحی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
اس حوالے سے حکومت توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ وہ پاکستان ایڈمنسٹریشن سروسز کے افسران کے 46رکنی وفد سے خطاب کر رہے تھے جنہوں نے ایف بی آرکا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد کے ارکان کو ایف بی آر کے کام کے طریقہ کار اور ٹیکس وصولیوں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔
اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے ادارے کی کارکردگی بڑھانے سے متعلق اصلاحی عمل کے علاوہ اور انہیں جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح بڑھانے کے لیے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات کے اہداف حاصل کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔