کراچی میں آبادی تقریباً 3 کروڑ پبلک لائبریریاں صرف تین
صوبائی وزیر تعلیم کا اسمبلی میں انکشاف، زمین کی نشاندہی پر مزید لائبریریاں بنانے کا اعلان
صوبائی وزیر تعلیم کا اسمبلی میں انکشاف، زمین کی نشاندہی پر مزید لائبریریاں بنانے کا اعلان۔ فوٹو: انٹرنیٹ
KARACHI:
سندھ کے وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ 3 کروڑ کی آبادی کے شہر میں صرف3 پبلک لائبریریاں ہیں۔
سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں لائبریریوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ 3 کروڑ کی آبادی کے شہر میں صرف3 پبلک لائبریریاں ہیں۔ ہمیں زمین کی نشاندہی کی جائے تو شہر میں مزید لائبریریاں قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ جمعے کو سندھ اسمبلی میں وقفہ سولات کے دوران ارکان کے تحریری و ضمنی سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ ارکان نے وزیر ثقافت کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا۔
وزیر ثقافت نے بتایا کہ صوبے میں مجموعی طور پر 23 پبلک لائبریاں ہیں، خیرپور میں 4 لائبریریاں ہیں۔ ہم صوبے میں ہر تعلقہ پر لائبریریاں قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم نے جہاں کلچر کمپلیکس بنائے وہاں لائبریری بھی قائم کی گئی ہیں۔