ایاز سومرو ملک لوٹنے والوں کیلیے جیل صاف کرائیں رانا ثنا
ایاز سومرو میں اگر اخلاقی جرأت ہے تو وہ آمر کو گارڈ آف آنر دینے والوں کو جیل بھجوائیں
ایاز سومرو میں اگر اخلاقی جرأت ہے تو وہ آمر کو گارڈ آف آنر دینے والوں کو جیل بھجوائیں۔ فوٹو: فائل
QUETTA:
وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیرجیل خانہ جات سندھ ایاز سومرو ملیر جیل میں ان لوگوں کے لیے صفائی کرائیں اور وہاں جگہ بنائیں جو دونوں ہاتھوںسے قومی خزانہ لوٹ رہے ہیں جن کی اندھی حرص اور ہوس نے اسٹیل ملز، پی آئی اے، ریلویز، حتیٰ کہ حاجیوں کی جیبوں پربھی ڈاکے ڈالے اور ملک کو قلاش کر کے عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری اور خودکشیوں کے تحفے دیے۔
ایاز سومرو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایاز سومرو کو اگر ملیر جیل بھرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو وہ لیاری میں بھتہ خوری، قتل و غارت اور لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والوں کو تلاش کیوں نہیں کرتے؟ انھوں نے کہا کہ ایاز سومرو نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے بارے میں شوشہ چھوڑ کر پیپلزپارٹی کی روایتی غیرذمہ دارانہ سیاست کا مظاہرہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اپنے ہی پیدا کردہ بحرانوں اورمسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے اور انہیں نان ایشوز میں الجھانے کے لئے ایسے بے سروپا بیانات جاری کرتے رہتے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ جس بدترین آمر نے شریف برادران کو جیل میں ڈالا اس کی اپنی آئینی اور قانونی حیثیت محض ایک آئین شکن کی تھی جس کا نام ملک کی تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ ایاز سومرو میں اگر ذرا سی بھی اخلاقی جرأت ہے تو وہ شہبازشریف کی بجائے ملک کو جمہوریت کی پٹڑی سے اتارنے والے آمر کو گارڈ آف آنر دینے والوں کو جیل بھجوائیں۔