تھیلیسیمیا میں مبتلا بچی کو بمبئی بلڈ گروپ کی ضرورت ہے ڈاکٹر
عفیفہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا،گروپ کے حامل4 افراد ملے
7 سالہ بچی عفیفہ ایاز ولد وجاہت ایازخون کی بیماری تھیلیسیمیا میں مبتلا ہے جو عمیر ثنا فاؤنڈیشن میں زیر علاج ہے. ۔فوٹو: طفیل احمد/ ایکسپریس
خون کی بیماری تھیلیسیمیا میں مبتلا بچی کی زندگی بچانے کیلیے فوری طور پر بمبئی گروپ کے خون کی ضرورت ہے۔
7 سالہ بچی عفیفہ ایاز ولد وجاہت ایازخون کی بیماری تھیلیسیمیا میں مبتلا ہے جو عمیر ثنا فاؤنڈیشن میں زیر علاج ہے، ڈاکٹروں کے مطابق اس بچی کا ہیمو گلوبن 3.5 رہ گیا ہے جوخطرناک حد تک کم ہے بچی کی زندگی بچانے کیلیے اسے بمبئی بلڈ گروپ کی ضرورت ہے، بچی کا بلڈ گروپ او بمبئی ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نایاب ہے، پورے ملک سے صرف 4 افراد ایسے ملے ہیں جن کا بلڈ گروپ بمبئی ہے۔
بچی کے والد وجاہت ایازنے بمبئی بلڈ گروپ کے حامل افراد سے انسانیت کے نام پر بچی کی جان بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بچی موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہے جو افراد بمبئی بلڈ گروپ کے ہے ان سے اپیل ہے کہ بچی کی جان بچانے کیلیے خون کا عطیہ دیں،جن افراد نے بلڈ گروپ چیک نہیں کروایا ہیً وہ بلڈ گروپ چیک کروائیں شاید ان کا بلڈ گروپ بمبئی ہو،شہری وجاہت ایاز سے موبائل نمبر 0321-8278752 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔