کرکٹ بورڈ کے بجٹ کی کل منظوری لی جائے گی
پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں نگران چیئرمین نجم سیٹھی کی قیادت میں ہو گا۔
اجلاس میں اراکین سے نئے مالی سال کیلیے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ فوٹو: فائل
پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہفتے کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا، صدارت نگران چیئرمین نجم سیٹھی کریں گے۔
اس موقع پر اراکین سے نئے مالی سال کیلیے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں نگران چیئرمین پی سی بی کے اختیارات محدود کرتے ہوئے انھیں صرف روز مرہ امور کی دیکھ بھال کا پابند کیا گیا تھا، عدالتی احکامات سامنے آنے کے بعد ابتدا میں یہ ثابت کرنے کی پوری کوشش کی گئی کہ اس صورتحال میں بورڈ انتظامی بحران کا شکار ہوجائے گا، رفتہ رفتہ مختلف امور میں عملی کارروائیوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا، اب بجٹ 2013-14 کو بھی روز مرہ امور کے کھاتے میں ڈال کر منظوری حاصل کرنے کیلیے تیاری مکمل کی جاچکی ہے۔
پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق بورڈ آف گورنرز کا 28واں اجلاس ہفتہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا، صدارت نجم سیٹھی کریں گے، اراکین شکیل شیخ، رفیق بھوگیو، قیصر خان جمالی، مسعود انور حامد، ہارون رشید، اقبال قاسم، کموڈور (ر) مرزا ارشد حسین، ڈاکٹر جواد صادق خان، امتیاز احمد اور وجاہت اللہ واسطی اس اہم میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں سابق منیجر پاکستان کرکٹ ٹیم نوید اکرم چیمہ بھی بورڈ آف گورنرز میں واپڈا کے نمائندہ کے طور پر شامل تھے لیکن ان کی خدمات سیکر یٹری ہائوسنگ کی طور پر وفاق کے سپرد کی جا چکیں، حبیب بینک کی نمائندگی کرنے والے علی مستنصر کسی غیر ملکی ادارے سے وابستہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کا استحقاق کھو بیٹھے،دونوں اراکین کا خلا پُر کرنے کیلیے کسے شامل کیا گیااس حوالے سے بورڈ ترجمان سے بات کرنے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔